ہمارے خلاف بعض لوگ جوزبان استعمال کررہے ہیں اس میں احتیاط سے کام لیں فضل الرحمان

الیکشن میں ہمیں شکست دلواکرطالبان کےساتھ مذاکرات کےسلسلےکوسبوتاژکرنےکی کوشش کی گئی،مولانا فضل الرحمان

الیکشن میں ہمیں شکست دلواکرطالبان کے ساتھ مذاکرات کےسلسلےکوسبوتاژکرنےکی کوشش کی گئی،مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
جےیوآئی(ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحما ن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں دھاندلی کا خود اعتراف کرچکا تھا مگر اب کہا جارہا ہے کہ انتخابات 99.4 فیصد شفاف ہوئے اورجو لوگ ہمارے خلاف باتیں کررہےہیں وہ اس میں احتیاط سے کام لیں۔


اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مسلم لیگ(ن) کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی تاہم اس کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کرے گی کہ اس پیش کش کا کیا جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ہم الیکشن میں دھاندلی روکنے میں بے بس ثابت ہوئے اب چیف الیکشن کمشنر کہہ رہے ہیں کہ انتخابات 99.4 فیصد شفاف ہوئے، اب مجھے یہ نہیں معلوم کہ وہ اپنی عمر بتارہے ہیں یا الیکشن کے شفاف ہونے سے متعلق کہہ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا جے یوآئی(ف) نے ہمیشہ شائستہ اورسنجیدہ سیاست کو فروغ دیا اورہم نے نہ تو کبھی الزام تراشی کی سیاست کی اورنہ ہی کسی کے خلاف گھٹیا زبان استمعال کی لہٰذا ہم بھی یہ امیدرکھتے ہیں کہ بعض لوگ ہمارے خلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں اس میں وہ احتیاط سے کام لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمیں شکست دلوا کرطالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے کو سبوتاژ کرنےکی کوشش کی گئی۔
Load Next Story