چوہدری نثارکا نگراں حکومت کی جانب سے کی گئی اہم تقرریوں پرعدالت جانے کا اعلان

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ملک توڑنے کے بیان پر خاموشی گناہ ہے، چوہدری نثارعلی خان

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ملک توڑنے کے بیان پر خاموشی گناہ ہے، چوہدری نثارعلی خان۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے نگران حکومت کی جانب سے اہم تقرریاں کرنے پر عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ صدر آصف زرداری کے کہنے پر قومی اداروں میں تقرریاں کی جا رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو ملنے والے مینڈیٹ نے ایک پیغام دیا ہے کہ ستمبر تک ملک کو صدرآصف زرداری کی علامات سے پاک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا قومی چارٹر صرف حکومتی اتحاد نہیں اپوزیشن کے لیے بھی ہوگا۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بے شک الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ تاہم انتخابات میں اب بھی ہیرا پھیری کی گنجائش موجودہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ملک توڑنے کے بیان پر خاموشی گناہ ہے، دنیا کے کسی ملک میں یہ نہیں ہوتا کہ غیر ملک میں بیٹھ کر کوئی پاکستان توڑنے کی بات کرے۔

Recommended Stories

Load Next Story