انٹربورڈ کی ویب سائٹ بحال مگر اپ ڈیٹ نہ کی جاسکی
فنانس کمیٹی،اکیڈمک کمیٹی اور بورڈ آف گورنرزکی کئی سال پرانی معلومات موجود ہے۔
فنانس کمیٹی،اکیڈمک کمیٹی اور بورڈ آف گورنرزکی کئی سال پرانی معلومات موجود ہے. فوٹو: فائل
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ویب سائٹ بند رہنے کے بعد بحال ہوگئی ہے اور بورڈ کی جانب سے انٹرکے منعقدہ پرچوں کے معروضی سوالات کے جوابات بھی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیے گئے۔
تاہم بورڈ کا آئی ٹی سیکشن اپنی عدم فعالیت کے سبب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ویب سائٹ کوفعال نہیں کرسکا، ویب سائٹ کے کئی حصے تاحال اپ گریڈ نہیں کیے جاسکے ہیں اوراس پر پرانی معلومات ہی موجود ہیں، ویب سائٹ پر موجود انٹربورڈکے بورڈآف گورنرز،اکیڈمک کمیٹی اورفنانس کمیٹی کی دی گئی معلومات پرانی ہیں اور8ماہ قبل ریٹائر ہونے والی ریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی پروفیسررانی غنی کانام اب بھی اسی جگہ موجود ہے۔
جبکہ3 روزقبل ریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی کی اسامی پرپروفیسرانعام میمن کوتعینات کیاجاچکاہے جوبالحاظ عہدہ انٹربورڈکے بورڈآف گورنرزکے رکن ہونگے، واضح رہے کہ پروفیسررانی غنی کی ریٹائرمنٹ کے بعدسے اس عہدے کاچارج کئی افسران کے پاس رہاتاہم ویب سائیٹ پرپروفیسررانی غنی کانام موجود ہونے سے واضح ہوتاہے کہ کم ازکم 8ماہ سے ویب سائٹ کوباقاعدہ اپ گریڈ نہیں کاجاسکا،مزیدبراں بورڈ آف گورنرزمیں پرنسپل کی نشست پرپروفیسرانورتنویرصدیقی کانام موجود ہے، پروفیسرانورتنویرکی ریٹائرمنٹ کوایک سال سے زائد کاعرصہ گزرچکاہے۔
جس کے بعداب ملیرکینٹ کالج میں پرنسپل کی تبدیلی ہوچکی، ویب سائٹ پر بورڈ آف گورنرزکے لنک میں گورنرسیکریٹریٹ کے نمائندے کے طورپرایڈیشنل سیکریٹری کامران شمشاد کانام موجود ہے جبکہ کامران شمشاد بھی تقریباًایک سال قبل تبادلے کے بعد ایڈیشنل کمشنرکراچی کے عہدے پرتعینات ہیں، علاوہ ازیں ویب سائٹ میں کمیٹیز کے لنک میں فنانس کمیٹی میں بھی ریجنل ڈائریکٹرکالجز کے عہدے پرپروفیسررانی غنی کانام موجود ہے، اسی طرح اکیڈمک کمیٹی میں بھی پروفیسررانی غنی کانام ہے۔
پروفیسرظفراقبال کانام جامعہ کراچی کے شعبہ اردوکے چیئرمین کی حیثیت سے موجود ہے وہ اس وقت وفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلرہیں، علاوہ ازیں اکیڈمک کمیٹی میں کئی ایسے پروفیسر؍پرنسپلز کے نام ہیں جن کی جگہ متعلقہ کالجوں میں دیگرپرنسپلز تعینات ہیں۔