لیگی رہنما حنیف عباسی جیل میں سانس کی تکلیف کا شکار
ڈاکٹرز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی کو پولن الرجی کا اٹیک ہوا ہے، جیل ذرائع
ڈاکٹرز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی کو پولن الرجی کا اٹیک ہوا ہے، جیل ذرائع : فوٹو:فائل
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی کو گلے میں ٹانسلز کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے بعد لیگی رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار ہوگئے ہیں،حنیف عباسی کو ٹانسلز کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر کو شوگر اور معدے کی بیماری
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل اسپتال میں ہی حنیف عباسی کا چیک اپ جاری ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی کو پولن الرجی کا اٹیک ہوا ہے جب کہ ان کے گلے میں ٹانسلز ہونے کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔