انٹر کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ جاری 21 طالب علم پکڑے گئے
ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر کاامتحانی مراکزکا دورہ،نقل کرنے والے طلباسے امتحانی کاپیاں لے کر بورڈ حکام کے حوالے کردیں.
طالب علم صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں، والدین بچوں کو نقل سے دور رکھنے کے سلسلے میں اپنی ذمے داری ادا کریں،ڈاکٹرسیف الرحمن۔ فوٹو: فائل
کراچی میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے تحت ہونے والے گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات میں مزید21 طالب علموں کو نقل کرتے ہوئے پکڑلیا گیا۔
یہ کارروائی ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کی سربراہی میںکی گئی جنھوں نے ہفتہ کو وسطی میں قائم متعدد امتحانی مراکزکا دورہ کیا اور مختلف امتحانی مراکز میں نقل کرتے ہوئے 21 طالب علموںکو پکڑا اور ان کی امتحانی کاپیاں وہاں موجود بورڈ حکام کے حوالے کردیں، ڈی سی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے بتایا کہ کراچی میںگیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات کے سلسلے میں ضلع وسطی میں امتحانی مراکزمیں نقل کرنے والے اور نقل میں معاونت فراہم کرنے والوںکے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔
انھوں نے ہفتہ کو ہونے والے امتحانی پرچے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ، اسسٹنٹ کمشنرنیوکراچی اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آبادکے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے طالب علموں کے خلاف ضا بطے کی کارروائی کی بھی سفارش کی،درٰیں اثنا ڈاکٹر سیف الرحمن نے والدین سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو حصول علم کی ترغیب د یتے رہیں ، علم کے لیے سرگرداں چمکتی ہوئی آنکھیں اور مسکراتا ہوتا چہرہ ایک اچھے طالب علم کی پہچان ہوسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ زیر تعلیم نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے لہٰذا طالب علم صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ ملک وقوم کی خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ، والدین بچوں کو نقل سے دور رکھنے کے سلسلے میں اپنی ذمے داری ادا کریں۔