منشیات فروش سمیت 6 ملزمان گرفتارمسروقہ سامان برآمد

لینڈ مافیا اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان سے اسلحہ اور موٹرسائیکل کی برآمدگی


Staff Reporter May 19, 2013
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے 8 کلو چرس برآمد کرکے منشیات فروش صابر خٹک کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف علاقوں سے منشیات فروش سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل اور چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سہراب گوٹھ نعیم خان نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 5 ملزمان شیر ولی ، گل بادشاہ خان ، خضر حیات ، دلدار عمرانی اور حنیف عمرانی کو گرفتار کر کے اسلحہ ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل ، موبائل اور نقدی برآمد کرلی۔



پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زمینوں پر قبضے ، پولیس مقابلوں اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ، اسٹیل ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش صابر خٹک کو گرفتار کر کے8 کلو چرس برآمد کرلی، پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں