کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

موٹر وے ایم نائن، ڈی ایچ اے سٹی اور سرجانی ٹاؤں کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے


آفتاب خان November 14, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موٹر وے ایم نائن، ڈی ایچ اے سٹی اور سرجانی ٹاؤں کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے جب کہ 2 روز قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ مغربی ہواؤں کی ایک لہر ملک کے مغربی اور بالائی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ اس سسٹم کے تحت جمعہ کو کراچی، ٹھٹھہ، قمبرشہدادکوٹ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور خنک رہنےکا امکان ہے، سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑ سکتی ہے جب کہ کراچی میں جمعرات کو ہلکی دھند متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ آئندہ 3 روز کراچی میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔