ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن نے لارڈز اسٹیڈیم میں ریڈیو بیچنا شروع کردیے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 12 اگست 2018
بھارت کے ہی سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ارجن کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے ہی سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ارجن کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لندن: سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن نے لارڈز اسٹیڈیم میں ریڈیو بیچنا شروع کردیے۔

گزشتہ روز بھارت کے ہی سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ارجن کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی، جس میں ٹنڈولکر کے بیٹے نے  گلے میں ایک ٹرے لٹکائی ہوئی تھی جس میں بیچنے کیلیے ریڈیو موجود تھے، ہربھجن نے لکھا کہ 50 ریڈیو بک چکے بس چند باقی ہیں۔

ارجن ٹنڈولکر اس وقت ایم  سی سی ینگ کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ کیلیے لندن میں موجود مگر وہ ساتھ میں لارڈز کے گرائونڈ اسٹاف اور دیگر عملے کی مدد بھی کررہے ہیں،میچ کے پہلے دن بارش ہونے پر بھی انھوں نے اسٹاف کا ساتھ دیا تھا۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔