برطانوی پارلیمنٹ کے نزدیک کار سوار نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی
ملزم کی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تفتیش کی جارہی ہے
کار سوار کی ٹکر سے دو سائیکل سوار زخمی ہوئے واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہوسکتا ہے (فوٹو : سوشل میڈیا)
لندن میں پارلیمنٹ کے باہر ایک شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت کے نزدیک ایک کار سوار شخص نے دو سائیکل سواروں کو ٹکر مار کر زخمی کردیا۔ پولیس نے دہشت گردی کے شبے میں کار سوار شخص کو حراست میں لے لیا۔ 30 سالہ گرفتار شخص سے پولیس اسٹیشن میں تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ کار سوار شخص نے اچانک سڑک پر اپنا رخ تبدیل کیا اور دوسری جانب سگنل پر کھڑے افراد پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ کار سوار سے کسی قسم کا ہتھیار برآمد نہیں ہوا لیکن حساس علاقے میں کی گئی کارروائی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحقیقات کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اور اس سے اب تک کی گئی تفتیش کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔