پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ
جہانگیر ترین کے بیرون ملک جانے کا مقصد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے، ترجمان
جہانگیرترین 21 اگست کو بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے، ترجمان :فوٹو:فائل
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے طویل عرصے کے لئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جہانگیر ترین کے ترجمان بابر بن عطا نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بن گئے ہیں اور جہانگیرترین کا خواب پورا ہوگیا ہے اس لئے اب انہوں نے طویل وقت کے لئے بیرون ملک قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھال لیا
ترجمان نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین 21 اگست کو بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے، ان کے بیرون ملک جانے کا مقصد اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچ بچار کرنا اور خود کو وقت دینا ہے۔