انڈونیشیا میں شدید زلزلہ 10 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 29 جولائی کو آنے والے زلزلے میں 450 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے

جزیرے لومبوک میں 29 جولائی کو آنے والے زلزلے میں 450 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فوٹو : فائل

انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے تازہ واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جزیرہ لومبوک میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں 29 جولائی کو آنے والے زلزلے نے بڑی پیمانے پر تباہی مچائی تھی جس میں 460 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی جس کی گہرائی زیر زمین 7 کلومیٹر تھی۔ اسی دن جنوبی بحرالکاہل کے علاقے میں 8.3 شدت کے زلزلے نے سونامی کی طرز کی موجیں پیدا کردی تھیں۔


زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند اور چند مکانات تباہ جب کہ فضا غبار آلود ہوگئی۔ زلزلے سے قریبی عمارتیں لرز اُٹھیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے لومبوک کے پڑوسی جزیرے بالی میں بھی محسوس کیے گئے جہاں شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 460 ہو گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے 29 جولائی کے زلزلے کے آفٹر شاکس کا سب سے بڑا واقعہ ہے جس میں مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصان بھی ہوا۔
Load Next Story