اے این پی عہدیدار کی دکان پر حملہ بھتہ خوری کا شاخسانہ تھاپولیس

طالبان نے سراج لالہ سے بھتہ طلب کیا تھا، صورتحال سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا.

طالبان نے سراج لالہ سے بھتہ طلب کیا تھا، صورتحال سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا. فوٹو: فائل

قائد آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی عہدیدار سراج لالہ کی دکان پر کریکر حملہ بھتہ خوری کا شاخسانہ تھا ، سراج لالہ کو کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے بھتے کے لیے خط موصول ہوا تھا ۔

وہ اپنے طور پر ہی بھتہ خوروں سے معاملات طے کررہا تھا ، تفصیلات کے مطابق پیر کو قائد آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی عہدیدار سراج لالہ کی دکان نیو مکہ آٹوز اینڈ آئل چینج پر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے تھے جس سے 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے تھے۔




تاہم سراج لالہ محفوظ رہے تھے ، ایس ایچ او قائد آباد شبیر حسین نے ایکسپریس کو بتایا کہ واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ ہے ، سراج لالہ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بھتے کی رقم کے لیے مکتوب آیا تھا لیکن انھوں نے پولیس کو مطلع نہیں کیا ، ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ جب سراج لالہ سے پوچھ گچھ کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے طور پر ہی معاملات کو نمٹانے کی کوشش کررہے تھے جبکہ انھوں نے پولیس کو رقم کے بارے میں بھی آگاہ نہیں کیا ، پولیس کو اگر مطلع کرتے تو انھیں جانی نقصان کا خدشہ تھا۔
Load Next Story