کینجھرجھیل سے پانی کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کی جائیں چیف سیکریٹری

متعلقہ افسران کو کام میں دلچسپی نہ لینے پر نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت.


متعلقہ افسران کو کام میں دلچسپی نہ لینے پر نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت. فوٹو فائل

چیف سیکریٹری سندھ محمد اعجاز چوہدری نے دریائے سندھ سے بتوسط کینجھر جھیل سے کراچی کو پانی کی ترسیل میں حائل رکاروٹوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

انھوں نے بعض تشویش ناک امور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) اور سائٹ لمیٹڈ کے سربراہوں سمیت متعلقہ افسران کو کام میں دلچسپی نہ لینے اور عدم عملدرآمد کی بنیاد پر اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی،انھوں نے سیکریٹری ماحولیات اور سیکریٹری صنعت کو ہدایت کی کہ تاخیر کی وجوہات اور ناقص کارکردگی پر متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور 3 ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹس پیش کی جائیں۔



چیف سیکریٹری نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی عوام کی بنیادی ضرورت ہے، عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ کمشنر حیدرآباد اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنی چاہئیں جبکہ محکمہ آبپاشی، محکمہ ماحولیات، محکمہ صنعت اور محکمہ بلدیات کو کینجھرجھیل سے کراچی میں فراہمی آب یقینی بنانی چاہیے، اجلاس میں سیکریٹری صنعت محسن حقانی، سیکریٹری امپلی منٹیشن ناہید شاہ درانی، سیکریٹری بلدیات علی احمد لوند، سیکریٹری ماحولیات انعام اللہ دھاریجو، ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید اور کمشنر حیدر آباد ڈاکٹر ریاض میمن نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں