دپیکا ایک بارپھررنبیرکویاد کرنے لگیں

یہ تصویر اداکارہ کی جانب سے اس وقت شیئرکرائی گئی ہے جب وہ جلد ہی رنویرکپور سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں

تصویر میں منظر بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ایک بار پھراپنے پرانے گہرے دوست رنبیر کپور کی یاد ستانے لگی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جس کے باعث وہ آج کل خوب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ 'ورلڈ فوٹو گرافی ڈے' پرفنکاروں کی جانب سے مختلف تصاویر شیئرکرائی گئیں اوریادیں تازی کی گئیں تاہم دپیکا نے یہ دن تھوڑا منفرد اندازمیں منایا جس سے کچھ پرانی یادیں تازہ ہوگئیں.


اداکارہ نے 'ورلڈ فوٹوگرافی ڈے' مناتے ہوئے اپنے سابق گہرے دوست رنبیرکپور کی تصویر شیئر کرائی جو 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم 'تماشا' سے لی گئی تھی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپورایک پہاڑ پر بیٹھے ہیں اوردہپیکا پڈوکون ان کی تصویر لے رہی ہیں جب کہ تصویر میں منظر بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔ یہ تصویر اداکارہ کی جانب سے اس وقت شیئر کرائی گئی ہے جب وہ جلد ہی اداکار رنویر کپور سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bmp0fM6hhk7/"]

واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا اوراداکاررنویر 20 نومبر کو اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی جائے گی جس میں صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔
Load Next Story