مادھوری ڈکشٹ کا فلم ’مغل اعظم‘ کے گانے پرزبردست رقص
اداکارہ نے اصل گانے کی طرح ہی مدھو بالا کا انداز اپنایا ہوا ہے
اداکارہ اب ہمیں فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں انیل کپور اور اجے دیوگن کے ہمراہ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ کی مایہ ناز فلم 'مغل اعظم' کے گانے 'مورے پنگھٹ پے' پرمادھوری ڈکشٹ نے رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کی اداکاری اوررقص نے ان کوبالی ووڈ میں ایک الگ ہی پہچان دی ہے جو ہر اداکارہ کے حصے میں نہیں آئی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bmo-frRAB9G/"]
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bmqdw1LgaRR/"]
حال ہی میں اداکارہ نے ایک ٹی وی شو میں ماضی کی خوبرو اداکارہ مدھو بالا کو ٹریبیوٹ پیش کرتے ہوئے بالی ووڈکی مایہ ناز فلم مغل اعظم کے مشہور و معروف گانے 'موہے پنگھٹ پے' پر رقص کرکے سب کے دل جیت لیے۔
اداکارہ نے اصل گانے کی طرح ہی مدھو بالا کا انداز اپنایا ہوا ہے جب کہ ان کی طرح لال چولی اور نارنجی رنگ کا لہنگا پہنا ہے جس میں وہ بالکل مدھو بالا ہی لگ رہی ہیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: ریکھا کے آئیفا ایوارڈزمیں 'سلام عشق' گانے پرزبردست جلوے
واضح رہے کہ اداکارہ اب ہمیں فلم 'ٹوٹل دھمال' میں انیل کپور اور اجے دیوگن کے ہمراہ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔