بالی ووڈ ستاروں کے عید الاضحیٰ پر مبارک باد کے پیغامات

بھارت کے نامور ستاروں رشی کپور، سلمان خان، عامر خان اور ابھیشیک بچن نے عید کی مبارکباد دی

بھارت کے نامور ستاروں رشی کپور، سلمان خان، عامر خان اور ابھیشیک بچن نے عید کی مبارکباد دی۔

عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو عید پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

دنیا بھر میں مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش وجذبے سے منارہے ہیں اوراس پرُمسرت موقع پر جہاں تمام افراد اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں وہیں بالی ووڈ اسٹارز نے بھی اپنے تمام مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار رشی کپور نے مداحوں کو ٹوئٹر پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو عید مبارک۔



سلمان خان نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔




بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانے والے اداکار عامر خان نے بھی عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



ابھیشیک بچن نے بھی ٹوئٹر پر تصویر شیئرکی جس میں عید کی مبارک باد دی گئی۔

Load Next Story