ن لیگ کا سارا ٹبر تو جیت گیا پھر احتجاج کس بات کا پرویزالہٰی
وزارت عظمیٰ کے لیے باپ اور وزارت اعلیٰ کے لیے بیٹے کا امیدوار بننا (ن) لیگ کے لئے بہت بڑا المیہ ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی
پنجاب کے اکثر علاقوں میں (ن) لیگ جیتی ہے، چوہدری پرویز الہٰی فوٹو: فائل
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا سارا ٹبر تو جیت گیا ہے تو پھر وہ کس بات کا احتجاج کرنے جارہی ہے۔
گجرات میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک کو بہتری کی طرف لانے کے لیے سب کو دل وجان سے کوشش کرنی ہوگی، عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئے ہیں، ہمیں ان کا بھرپورساتھ دینا ہوگا،عمران خان وہ وزیراعظم ہیں جو ووٹ کی طاقت سے آئے،اس سے قبل جتنے بھی وزیر اعظم تھے انہیں لایا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز کے معاملات عدالتوں میں ہیں، پنجاب کے اکثر علاقوں میں (ن) لیگ جیتی ہے، ان کا سارا ٹبر تو جیت گیا ہے تو پھر مسلم لیگ (ن) کس بات کا احتجاج کرنے جارہی ہے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے باپ اور وزارت اعلیٰ کے لیے بیٹے کا امیدوار بننا مسلم لیگ (ن) کے لئے بہت بڑا المیہ ہے۔