پریانکا سے متعلق 13 سال قبل کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی
پریانکا چوپڑا اور نک جونز ہوائی میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے، بھارتی میڈیا
پریانکا چوپڑا اور نک جونز ہوائی میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے، بھارتی میڈیا ، فوٹو:فائل
نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی سے متعلق 13 سال قبل کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔
بھارتی میگزین فلم فیئر میں آج سے 13 سال قبل 2005 میں خبر چھپی تھی جس میں ایک نجومی نے پریانکا کی شادی اوران کے مستقبل کے حوالے سے پیش گوئی تھی جو حیرت انگیز طور پر سچ ثابت ہوئی ہے۔
نجومی کے مطابق پریانکا چوپڑا 36 برس کی ہونے کے بعد شادی کریں گی اور آج 13 سال بعد پریانکا سے متعلق کی گئی یہ پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔ پریانکا چوپڑا گزشتہ ماہ 36 برس کی ہوئی ہیں اور اسی ماہ انہیں نک جونز نے شادی کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کرلی۔
اسی میگزین میں پریانکا سے متعلق کی گئی ایک اور پیش گوئی کہ وہ اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھیں گی بھی سچ ثابت ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ پریانکا سے متعلق جو آخری پیش گوئی کی گئی تھی وہ یہ تھی کہ 45 سال کے بعد پریانکا سیاست میں دلچسپی لیں گی اور ایک کامیاب سیاستدان بنیں گی۔ اب یہ پیش گوئی سچ ثابت ہوتی ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔