اولمپکس کانگو گنی اور آئیوری کوسٹ کے کئی ارکان بھی لندن میں لاپتہ

لندن میں انتظامیہ کیمرون کے 7لاپتہ کھلاڑیوں کو بھی تلاش کر رہی ہے

اولمپکس :کانگو، گنی اور آئیوری کوسٹ کے کئی ارکان بھی لندن میں لاپتہ (فوٹو : فائل)

NEW YORK:
اولمپک مقابلوں میں شرکت کرنے والے کانگو کے دستے میں سے 4 ارکان لندن میں لاپتہ ہو گئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈو کے کھلاڑی سیڈریک مینڈیبو اولمپک ویلج میں اختتامی تقریب کے فوراً بعد غائب ہوئے،ان کا موبائل فون بھی بند جا رہا ہے، وہ اولمپک مقابلوں میں اپنا میچ 49 سکینڈز میں ہی ہار گئے تھے، جوڈو اور باکسنگ کوچز جبکہ ایتھلیٹکس کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر بھی لاپتہ ہوئے ہیں۔


لندن میں انتظامیہ کیمرون کے 7لاپتہ کھلاڑیوں کو بھی تلاش کر رہی ہے،5 باکسرز سمیت سات کھلاڑیوں نے معاشی مشکلات کی وجہ سے یورپ میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا، باکسرزکے مطابق وہ اسی وقت ولیج سے نکل گئے جب ملکی اولمپک دستے کے سینئر ممبران نے دھمکی دی کہ اگر مقابلہ ہارے توکیرئیر ختم ہو جائیں گے۔

دریں اثنا دومزید افریقی ممالک گنی اور آئیوری کوسٹ کے بھی ایتھلیٹس لندن اولمپکس کے دوران روپوش ہوگئے، آفیشلز کے مطابق دونوں ممالک کے3،3 کھلاڑی یورپ میں بہتر زندگی کی تلاش میں غائب ہوئے،آئیوری کوسٹ کی وزارت کھیل کے ایک آفیشل ایڈما ڈوبیا نے کہا کہ ہمارے دستے کے دوسوئمر اور ایک ریسلنگ کوچ اولمپک ویلج واپس نہیں لوٹے،گنی کے سوئمر، جوڈوکاز اور رنر روپوش ہوئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story