نوابشاہ میں گرمی کی لہر جاری ایک شخص جاں بحق20بیہوش

درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ رہا، سورج دن بھر آگ برساتا رہا، شہری گھروں میں محصور، آلودہ پانی سے 50 افراد گیسٹرو کا شکار

نواب شاہ میں شدید گرمی کی لہر جاری، درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ رہا،ایک شخص جاں بحق، 20 افراد بے ہوش ہو گئے۔

جبکہ آلودہ پانی پینے سے گیسٹرو کا مرض بھی پھیل گیا ، 50سے زائد شہری اسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، جمعرات کو بھی سورج دن بھر آگ برساتا رہا، شدید گرمی اور لو چلنے کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 49.5 رہا، شدید گرمی اور لو لگنے سے 20 افراد بے ہوش ہوگئے۔




جبکہ دولتپور میں 35 سالہ شخص غلام نبی گرمی سے جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب نواب شاہ شہر میں آلودہ پانی پینے سے درجنوں افراد پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر سلیم فیض نے بتایا کہ سرکاری نلکوں میںآلودہ پانی آرہا ہے۔

جسکے پینے سے شہری پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں اور روزانہ 20 سے 30 افراد گیسٹرو کا شکار ہوکراسپتال میں داخل ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر سلیم فیض نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پانی ابال کر پئیں، سر ڈھانپ کر باہر نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
Load Next Story