وینا ملک کی بالی وڈ فلم ’’زندگی ففٹی ففٹی‘‘ آج ریلیز ہوگی

بھارتی میگا اسٹارزشامل نہیں، اداکارہ ریا سین، آریا ببر، روی شرما، اتل پراچے اور راج پال یادیو نے پرفارم کیا ہے


Showbiz Reporter May 24, 2013
بھارتی میگا اسٹارزشامل نہیں، اداکارہ ریا سین، آریا ببر، روی شرما، اتل پراچے اور راج پال یادیو نے پرفارم کیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی بالی وڈ میں '' سی کلاس'' فلم ''زندگی 50/50 '' آج ریلیز ہوگی۔

فلم کے ہدایتکار راجیوایس رویوہیں جب کہ فلم میں وینا ملک کے علاوہ اداکارہ ریا سین ، آریا ببر، روی شرما، اتل پراچے اورراج پال یادیوشامل ہیں۔ فلم میں ویناملک سیکس ورکرکا کردار نبھاتی دکھائی دینگی۔ مذکورہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے پاکستان فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ ویناملک نے ملک کوبدنام کرنے کے لیے تمام حدوں کو پہلے ہی پار کردیا ہے اورہمیں ان سے اسی طرح کی توقع ہے۔

ایک طرف تووہ خود کو''سپراسٹار'' سمجھتی ہیں لیکن اتنے برس بھارت میں رہنے کے باوجود انھیں آج تک کسی بڑے فلم میکنگ ادارے نے اپنی فلم میں سائن نہیں کیا اوردوسری جانب کسی بھی بالی وڈاسٹارنے بھی ان کے ساتھ فلم میں کام نہیں کیا۔



یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت میںبننے والی ''سی کیٹگری'' کی فلموں میں کام کررہی ہیں۔ اس فلم میں وہ 'سیکس ورکر' کا کردار نبھارہی ہیں جس سے پاکستان کی بدنامی ہوگی۔ پہلے ہی بھارتی میڈیا پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی وار خالی نہیں جانے دیتا اس پر وینا ملک کی طرف سے منفی شہرت حاصل کرنے کے مختلف سلسلے جاری ہیں۔ یہ فلم بھی اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان کومزید بدنامی برداشت کرنا پڑے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں