کوٹلی میں پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم متعدد زخمی
ریلی شرکاء کو پراوا چوک میں دفعہ 144 کے باعث جلسہ کرنے سے روکا جس پر کارکنان مشتعل ہوگئے، پولیس
نکیال میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔ :فوٹو:فائل
نکیال میں " ویلکم عمران خان" ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپیرس نیوزکے مطابق نکیال میں " ویلکم عمران خان" ریلی شرکاء کو پراوا چوک میں جلسہ گاہ کی جانب جانے سے روکا جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مزاحمت شروع کردی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی، تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ریلی شرکاء کو پراوا چوک میں دفعہ 144 کے باعث جلسہ کرنے سے روکا جس پر سیاسی جماعت کے کارکن مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، مشتعل افراد پر قابو پانے کے لئے پولیس نے شیلنگ بھی کی تاہم اہلکاروں کی کمی کے باعث حالات بدستور کشیدہ ہیں اس لئے مزید نفری طلب کرلی گئی۔