وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی ملاقات

ملاقات میں ملکی سلامتی اور پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

سمندری حدود کی حفاظت کےلیے پاک نیوی کا کردار قابل تحسین ہے، وزیراعظم :فوٹو:سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔


وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے مابین ملکی سلامتی اور پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال پر کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سمندری حدود کی حفاظت کے لیے پاک نیوی کا کردار قابل تحسین ہے۔
Load Next Story