خاور مانیکا اور ڈی پی او پاکپتن نے انکوائری کمیٹی کو جواب جمع کرادیے
پولیس نے بدتمیزی کی اور ہمیں ہی بُرا بنا کر پیش کیا جارہا ہے، خاور مانیکا
سابق ڈی پی اورضوان گوندل کی مالی معاونت کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جارہی ہیں: فوٹو: فائل
خاور مانیکا اور سابق ڈی پی او پاکپتن نے باہمی تنازع پر انکوائری کمیٹی کو جواب جمع کرادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون اول بشری عمران کے سابق شوہر خاور مانیکا کو پولیس ناکے پر روکے جانے اور ڈی پی او کے تبادلے کے تنازع پر پولیس افسر رضوان گوندل اور خاورمانیکا نے انکوائری کمیٹی کو جواب جمع کرادیے ہیں۔
خاورمانیکا نے اپنے بیان میں بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور ہمیں ہی بُرا بنا کرپیش کیا جارہا ہے، واقعے سے متعلق ڈی پی او رضوان گوندل کو آگاہ کیا لیکن انہوں نے تعاون نہ کیا۔ خاور مانیکا کے بیٹے ابراہیم نے انکوائری ٹیم کو ای میل کے ذریعے تمام معاملے سے آگاہ کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پولیس نے خاورمانیکا اور ان کی بیٹی سے بدتمیزی کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: خاورمانیکا تنازع ؛ وزیراعظم کا معاملے سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ
دوسری جانب سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل نے بھی ایک اور تحریری بیان جمع کروادیا جس میں انہوں نے اپنے اور آرپی او کے ساتھ سی ایم ہاؤس میں ہونے والی تکرار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں غیر متعلقہ شخص بھی خود ڈی پی او سے پوچھ تاچھ کرتا رہا اور بارہا خاور مانیکا کے ڈیرے پر جاکر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ ڈیرے پر معافی نہ مانگنے پر سی ایم ہاوس میں ڈی پی او کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا، اگلے روز وزیراعلی پنجاب کے پرسنل سیکٹری نے ڈی پی کو فوری چارج چھوڑنے سے متعلق فون پر آگاہ کردیا، 20 منٹ بعد ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز نے چارج چھوڑنے کا حکم جاری کیا۔
سابق ڈی پی او رضوان گوندل نے انکوائری آفیسرکے سامنے مانیکا فیملی کی طرف سے پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر غلیظ گالیاں دینے کو بھی انکوائری کا حصہ بنانے کی درخواست کی ہے۔
معاملے پر ایلیٹ فورس اور متعلقہ انسپکٹرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے آئی جی پنجاب کو بھجوائی جائے گی ۔ سابق ڈی پی او رضوان گوندل کی مالی معاونت کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو گارڈز سمیت روکنا پاکپتن پولیس کے سربراہ کو مہنگا پڑگیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ کردیا تھا۔