کراچی سے تحریک انصاف کے ایک اور ایم این اے پارٹی سے ناراض

اسلام آباد ہو یا کراچی ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے، آفتاب جہانگیر

اسلام آباد ہو یا کراچی ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے، آفتاب جہانگیر فوٹو:فائل

پی ٹی آئی رہنما عامرلیاقت کے بعد پارٹی کے ایک اور ایم این اے نے احساس محرومی کا اظہارکردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کراچی کے ارکانِ اسمبلی کی جانب سے ناراضگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ این اے 252 سے ایم این اے آفتاب جہانگیر کا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے احساس محرومی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آفتاب جہانگیر نے کہا چاہے اسلام آباد ہو یا کراچی ہمیں نظراندازکیا جارہا ہے اور ہم سے کچھ نہیں پوچھا جارہا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے بڑے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ ان معاملات کودیکھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامرلیاقت حسین کے تحریک انصاف سے اختلافات سامنے آگئے














دوسری جانب رکنِ قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنے آڈیو پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی کو مخاطب کیا تھا، نظر انداز کیے جانے پر مختلف اراکین اسمبلی کو اس حوالے سے شکایات ہیں، سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں میں ہمیں شامل رکھا جائے، میں کسی فارورڈ بلاک کا حصہ نہیں ہوں جب کہ مجھے چیئرمین سمیت تمام عہدیداروں پر مکمل اعتماد ہے۔

آفتاب جہانگیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے مجھے عزت دی ہے، مجھے ووٹ عمران خان کی وجہ سے ملا ہے، میرا گلہ صرف اتنا ہے کہ شہر قائد سے متعلق فیصلہ سازی میں ہمیں شامل رکھا جائے۔













واضح رہے کہ دوروزقبل رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے پی ٹی آئی پرکراچی کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد انہیں پارٹی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Load Next Story