کراچی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں تحریک انصاف
شہریوں کودبانے کی کوشش کابھرپورجواب دینگے،دھرنے سے سبحان علی ساحل کا خطاب.
شہریوں کودبانے کی کوشش کابھرپورجواب دینگے، دھرنے سے سبحان علی ساحل کا خطاب. فوٹو: فائل
KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہاہے کہ کراچی میں ایک سازش کے تحت انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کوچوری کیاگیا۔
کراچی کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں، اگر کراچی کے شہریوں کودبانے کی کوشش کی گئی تواس کابھرپورجواب دیا جائے گا، الیکشن کمیشن کراچی میں انتخابات صاف اورشفاف نہ ہونے کے اپنے ہی اعلان کی پاسداری کرے اورفوری طور پرکراچی کے تمام قومی اورصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ازسرنوفوج کی نگرانی میں انتخابات کے انعقادکااعلان کرے۔
چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کراچی میں انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں اورکراچی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے قتل اورانھیں دھمکیاں دینے پرازخودنوٹس لیں، ان خیالات کااظہارپی ٹی آئی کے رہنماؤں سبحان علی ساحل،شاہ نوازجدون،شجاعت علی ایڈووکیٹ،ہمایوں خان سواتی اوردیگر نے کیماڑی میں جاری احتجاجی دھرنے کے دوسرے روزشرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔