ایشیاکپ کیلیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کوہلی کی جگہ روہت کپتان مقرر

2 ماہ کے طویل دورہ انگلینڈ کے بعد کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔

2 ماہ کے طویل دورہ انگلینڈ کے بعد کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔

رواں ماہ یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کیلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا جس میں ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے جب کہ روہت شرما ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

ایشیا کپ کیلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ انجری سے نجات پانے والے پیسر بھونیشور کمار کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ 2 ماہ کے طویل دورہ انگلینڈ کے بعد کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے ، ان کی عدم موجودگی میں روہت شرما ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔




بھارتی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شیکھر دھون، منیش پانڈے، کیدر جادھو، دھونی، کے ایل راہل، امباتی رائیوڈو، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، دنیش کارتک، جسپرت بومرا، یوزویندرا چھاہل، بھونیشور کمار، خلیل احمد اور شھردل ٹھاکر شامل ہیں۔

 
Load Next Story