شہری کو حبس بیجا میں رکھنے پر ایس ایچ او میٹھادر گرفتار
سیکیورٹی اہلکاروں نے ایس ایچ او میٹھا در نظیر حسین اعوان کو تحویل میں لے لیا۔
عدالت میں یونیفارم کے اوپر جیکٹ پہننے پر ایس ایچ او کی سرزنش بھی کی۔ فوٹو:فائل
سندھ ہائی کورٹ نے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے کے جرم میں ایس ایچ او میٹھا در نذیر حسین کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس صلاح الدین نے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ایچ او میٹھا در کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے حکم پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ایس ایچ او میٹھا در نذیر حسین اعوان کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او پر شہری کو حبسِ بیجا میں رکھنے کا الزام ہے، ایس ایچ او عدالت میں وردی پر جیکٹ پہن کر پیش ہوئے جس پرعدالت نے سرزنش بھی کی۔