کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے ، پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، پولیس چیف امیر شیخ۔ فوٹو: فائل
پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ رات اے وی سی سی سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردمارے گئے۔
پولیس چیف کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت زبیر عرف وقاص ، رحمت رمضان اور فیصل رشید کے نام سے ہوئی اور ان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹ، خودکار اسلحہ، ڈیٹونیٹر، نقشے اور موبائل برآمد ہوئے ہیں۔