غیر ممالک میں پرفارم کرنے کا مقصد ملکی ثقافت کو فروغ دینا ہےعلی عظمت
ملک کی صورتحال کی وجہ سے بہت سے فنکار غیر ممالک جاکر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں، علی عظمت
فوٹو: فائل
پاکستان کے معروف پاپ گلوکار علی عظمت نے کہا ملک کی صورتحال کی وجہ سے بہت سے فنکار غیر ممالک جاکر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
لیکن دیار غیر جاکر پرفارم کرنے کا مقصد اپنے ملک کی ثقافت کو فروغ دینا بھی ہے غیر ممالک میں پاکستانی میوزک کو بہت شوق سے سنا جاتا ہے خاص طور سے بیرون ممالک رہنے والے پاکستانی اپنے ملک کے فنکاروں کا شدت سے انتطار کرتے ہیں کہ انھیں اپنے ملک کے فنکاروں کے اچھا وقت گزارنے کا موقع ملے،وہ پاکستانی فنکاروں کا شاندار خیر مقدم کرتے ہیں۔
یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،علی عظمت غیر ملکی دورے سے واپسی پر کہا کہ ان کا یہ دورہ بے حد کامیاب رہا ان کے تمام شوز بے حد پسند کیے گئے،ان کے ہمراہ دیگر فنکار بھی شامل تھے،انھوں نے کہا بہت جلد امن امان کی صورت حال بہتر ہوجائے گی اور ہم ایک بار پھر اپنے ملک میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد کرسکیں گے۔