پسند کی شادی کرنے پرباپ کے ہاتھوں بیٹی داماد اور2 نواسے قتل
وقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے، پولیس
ثناء پٹھانی نے 4 سال پہلے گھرسے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی، پولیس: فوٹو: فائل
پنڈی بھٹیاں میں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں نسووال میں گلزارنامی شخص کی بیٹی ثنا پٹھانی نے 4 برس قبل گھرسے بھاگ کر پسند کی شادی کرلی تھی۔ گلزار چاربرس بعد رات کی تاریکی میں بیٹی، داماد اور دو نواسوں کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ قاتل کو بھی گرفتارکرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔