دپیکا پڈوکون شادی سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں
زندگی میں ایسا دور بھی آیا جب بہت زیادہ ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھی، دپیکا پڈوکون
دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، بھارتی میڈیا فوٹو:فائل
نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون شادی سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں اور صحافی کو کھری کھری سنادیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی میں بھی ایک ایسا دور آیا تھا جب وہ بہت زیادہ ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھیں، لیکن انہوں نے اپنےاندر جاری اس جنگ سے ہار نہیں مانی اوربالآخر ڈپریشن سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔
اس موقع پر ایک صحافی نے دپیکا سے ان کی اور رنویر سنگھ کی شادی سے متعلق سوال کیا جس پر دپیکا پڈوکون کو غصہ آگیا اورانہوں نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گی کیونکہ اس موقع پر یہ سوال کرنا انتہائی بیوقوفی ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔