فریم سے جھانکتی یہ بلی نہیں بلکہ بلی کا تھری ڈی پورٹریٹ ہے

تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے بلی کے حقیقت کے قریب تر پورٹریٹ نے پالتو جانوروں کے شوقین افراد کے دل موہ لیے

جاپان کی خاتون مصور نے روئی کی مدد سے بلی کے تھری ڈی پورٹریٹ بنائے۔ فوٹو : انسٹا گرام

جاپان میں ایک خاتون مصور روئی کی مدد سے بلیوں کی تھری ڈی پورٹریٹ بنانے میں حیران کن صلاحیت رکھتی ہیں۔

مصوری وہ ہنر ہے جس میں آرٹسٹ کی انگلیاں بھلے ہی خون سینچتی ہوں لیکن دیکھنے والوں کو یہ تخلیقی مناظر مبہوت کر کے رکھ دیتے ہیں۔ قدرت کی ثناء بیان کرتے کسی حسین منظر پر بے ساختہ سبحان اللہ کے الفاظ بلند ہوجاتے ہیں تو کبھی سماج کی ستم ظریفی کی منظر کشی پر ناظرین کے آنسو رکنے نہیں پاتے۔



تھری ڈی ٹیکنالوجی نے مصوری کی صنف میں جدت اندازی کے ساتھ ساتھ اسے حقیقت کے نہایت قریب کر دیا ہے۔ آرٹسٹ وہ وہ شاہکار تخلیق کر رہے ہیں کہ عقل محو حیرت ہے۔ ایسی ہی باصلاحیت خاتون مصور نے اپنے منفرد کام سے راتوں رات شہرت حاصل کر لی ہے۔ تاہم اس تھری ڈی پورٹریٹ میں رنگوں اور برش کا کمال نہیں۔



خوبصورت فریم میں سجی بلی کا چہرہ پہلی نظر میں ایک جیتی جاگتی بلی ہی لگتی ہے جو کسی بھی لمحے فریم سے باہر کود کر آپ کی گود میں بیٹھ جائے گی اور اسے چھونے پر آپ بلی کے بالوں کو محسوس بھی کرسکیں گے۔




مصوری کا یہ شاہکار تخلیق کیا ہے جاپان کی خاتون مصور واکونیکو نے جو روئی کی مدد سے تھری ڈی پورٹریٹ بنانے میں پوری دنیا میں کوئی ثانی نہیں رکھتیں۔ وہ باریک پن کی مدد سے روئی کے گالوں کو اس طرح ترتیب اور رنگ دیتی ہیں کہ روئی کے نرم گالے بلی کی شکل دھار لیتے ہیں اور پھر آرٹسٹ اس چہرے پر شیشے کی آنکھیں نصب کر دیتی ہیں۔







View this post on Instagram


#handmade #needlfelt #needlfelting #woolfelt #cat #猫好き #ねこ部 #ねこ #ハンドメイド #にゃんこ #猫 #羊毛フェルト #にゃんだふるらいふ #みんねこ #ペコねこ部 #ぬこ #ねこら部 #フェリシモ猫部 #にゃんすたぐらむ #ねこすたぐらむ #ふわもこ部 #고양이 #animal #animallovers #catsofinstagram #猫好き #neko #pet #サバトラ


A post shared by Wakuneco🐱🇯🇵 (@wakuneco) on Dec 25, 2017 at 11:04pm PST



Load Next Story