سانگھڑ بیٹے نے غیرت کے نام پر سوتیلی ماں کو قتل کر دیا
نواحی گاؤں سلطان کوٹ کی مقتولہ 4سالہ بیٹے کی ماں تھی، شوہر قتل کے کیس میں جیکب آباد جیل میں قید ہے.
نواحی گاؤں سلطان کوٹ کی مقتولہ 4سالہ بیٹے کی ماں تھی، شوہر قتل کے کیس میں جیکب آباد جیل میں قید ہے. فوٹو اے ایف پی
سانگھڑ کے قریب سوتیلے بیٹے نے چچا کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو کاری قرار دیتے ہوئے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے، ملزمان فرار۔اطلاعات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گائوں سلطان کوٹ کے قریب سوتیلے بیٹے سچل بنگلانی نے اپنے چاچا کمبھو بنگلانی کی مدد سے اپنی سوتیلی ماں 35سالہ شہناز بنگلانی کو کاری کے لزام میں قتل کر دیا۔ مقتولہ کا شوہر عبدالرحمن قتل کے الزام میں جیکب آباد جیل میں قید ہے،جس سے اسکا 4سالہ بیٹا ببھی ہے۔
مقتولہ کے بھائیوں کا کہنا ہے کہ ہماری بہن کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے۔ قاتل فرار ہوگئے۔ سنجھورو پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ لاش سول اسپتال سانگھڑ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔