ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کیلیے تیار
ہالی ووڈ فلم ’مورٹل کومبٹ‘ کے پروڈیوسر نے ٹائیگر شیروف سے ملاقات کی اور فلم کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی
ٹائیگر شیروف کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں، بھارتی میڈیا ۔ فوٹو : فائل
دپیکا اور پریانکا کے بعد اب بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی ووڈ فلم 'مورٹل کومبٹ' کے پروڈیوسر لارنس کیسن آف نے انتہائی خاموشی سے ٹائیگر شیروف سے ملاقات کی اور فلم پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹائیگر شیروف پاکستانی فلم میں کام کے خواہاں
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹائیگر شیروف کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں، اس کے علاوہ ٹائیگر شیروف کا نام مشہور بھارتی اداکار گلشن گرور کے بیٹے سنجے گرور نے ہالی ووڈ فلم کیلیے دیا جو کہ ٹائیگر شیروف کے اسکول کے دوست ہیں۔