جامعہ کراچی میں این جی او کو اسکول کے قیام کی اجازت پر غور
سینڈیکیٹ اجلاس8 جون کو طلب،ماضی میں این جی او کی درخواست مسترد ہوچکی،7شعبہ جات میں نئے چیئرمینوں کی تقرری پر غور ہوگا.
ایچ ای جے انسٹی ٹیوٹ کو ٹیکنالوجی پارک کیلیے درکار اراضی پر غور،یونیورسٹی کی پاورجنریشن سے متعلق رپورٹ پیش کی جائیگی۔ فوٹو: فائل
جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ایک غیرملکی این جی او پاک ترک انٹرنیشنل اسکول اینڈکالجز کویونیورسٹی حدود میں اسکول کے قیام کی اجازت دینے پر غورشروع کردیا ہے اور معاملہ سینڈیکیٹ کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔
سینڈیکیٹ اجلاس شیخ الجامعہ کی صدارت میں ہفتہ8 جون کوطلب کیا گیا ہے،جامعہ کراچی کئی سال قبل بھی اسکول کے قیام کیلیے این جی اوکی جانب سے آنے والی درخواست سینڈیکیٹ کے اعتراض پر مستردکرچکی ہے،تاہم سینڈیکیٹ کی اجازت ملنے پر یہ دوسرا سرکاری ادارہ ہوگا جہاں مذکورہ این جی او نجی اسکول قائم کرے گی اس سے قبل شیریں جناح کالونی میں طالبات کے سرکاری کالج کی عمارت بھی اسی این جی او کو حوالے کی جاچکی ہے جس سے طالبات میٹرک کے بعد انٹرکی تعلیم سے محروم ہوگئی ہیں جبکہ مذکورہ این جی او نے عمارت میں نجی اسکول اور طلبا کے لیے ہاسٹل قائم کردیا ہے۔
علاوہ ازیں سینڈیکیٹ کے اجلاس میں جامعہ کراچی کے شعبہ خصوصی تعلیم، جینیات، پٹرولیم ٹیکنالوجی، بین الاقوامی تعلقات، فوڈ اینڈ سائنس،اردواور تاریخ عمومی میں نئے صدورشعبہ کی آئندہ 3 سالہ مدت کیلیے تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی،مزید براں جامعہ کراچی کے اپنے بجلی کے نظام (پاوراپ گریڈیشن ڈسٹری بیوشن) قائم کرنے سے متعلق رپورٹ پیش ہوگی،کیبلنگ اوراضافی لوڈکی مدمیں یونیورسٹی کے ای ایس سی کو 2 کروڑ روپے پیشگی ادائیگی 2 سال قبل کر چکی ہے تاہم اضافی لوڈ لیا جاسکا اور نہ ہی رقم واپس لی گئی،علاوہ ازیں جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ کے اجلاس میں ایچ ای جے انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے تحت ٹیکنالوجی پارک کے قیام پر بھی غورہوگا ۔