برنس روڈ پر ملزمان کار سوار خاندان سے ایک لاکھ روپے اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

پولیس علاقے میں قائم تجاوزات سے بھتہ اور فوڈ اسٹریٹ سے کھانے پینے کا سامان جمع کرنے میں مصروف رہتی ہے ۔


Staff Reporter June 03, 2013
پولیس علاقے میں قائم تجاوزات سے بھتہ اور فوڈ اسٹریٹ سے کھانے پینے کا سامان جمع کرنے میں مصروف رہتی ہے۔ فوٹو: فائل

آرام باغ تھانے کی حدود محمد بن قاسم روڈ المعروف برنس روڈ المومن پلازہ کے قریب کریانہ اسٹور کے سامنے ایک موٹر سائیکل پر سوار3 مسلح ملزمان کار سوار فیملی سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم، کار میں سوار خاتون سے5 طلائی چوڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین نے ایکسپریس کو بتایا کہ کار میں سوار ایک شخص ٹھیلے سے فروٹ خرید رہا تھا کہ3 ملزمان آئے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے، ملزمان15منٹ سے زائد تک لوٹ مار کرتے رہے اور چند قدم کے فاصلے پر فریسکو چوک پر کھڑی پولیس موبائل وہاں نہیں پہنچی، ملزمان کے فرار ہونے کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی، واضح رہے کہ برنس روڈ اور اس کے اطراف میں بھتہ خوری، پرچی سسٹم اور لوٹ مار عام ہے، جبکہ پولیس علاقے میں قائم تجاوزات سے بھتہ اور فوڈ اسٹریٹ سے کھانے پینے کا سامان جمع کرنے میں مصروف رہتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں