کاجول بالی ووڈ میں اداکاراؤں کیساتھ امتیازی سلوک پر بول پڑیں
اداکاراؤں کے ساتھ نہ صرف امتیازی سلوک کیا جاتا ہے بلکہ فلم کے معاوضے میں بھی ان کے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے،کاجول
حقیقت ہے کہ بالی ووڈ میں ادکاراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے،کاجول
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کے ساتھ کیے جانے امتیازی سلوک پر بول پڑیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ جوکہ باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے، وہ ہے خاتون اورمرد اداکار کا اگر دیکھا جائے تو کسی بھی اداکارہ کی کوئی ایک فلم بھی 500 کروڑ کا بزنس نہیں کرسکی جب کہ سلمان خان کی فلمیں نہ صرف باکس آفس پر سپرہٹ ہوتی ہیں بلکہ 500 کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کرتی ہیں۔
کاجول نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نہ صرف اداکاراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے بلکہ فلم کے معاوضے میں بھی ان کے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
کاجول نے اداکاراؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی کامیاب ترین فلموں میں اداکاراؤں کا ہی حصہ شامل رہا ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ آج کل کے شائقین کافی تبدیل ہو گئے ہیں اور سنیماؤں میں فلم 'کہانیاں اور راضی' جیسی خواتین کی فلمیں دیکھنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔