کریم آباد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف مکین اور دکاندار سراپا احتجاج
میٹروں میں آگ لگ گئی تھی، متعدد درخواستیں دیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی،2ماہ سے بجلی سے محروم ہیں، مظاہرین۔
کریم آباد مینا بازار کے سامنے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرے کے دوران خاتون ٹائر نذ رآتش کر رہی ہے(فوٹو ایکسپریس)
کریم آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف علاقہ مکین اور دکاندار سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین میں مینا بازار کی خواتین دکاندار بھی شامل ہوگئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ2ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا وہ بجلی سے محروم ہیں، بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں جبکہ کاروبار بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، اس دوران نامعلوم افراد نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کیے جبکہ گاڑیوں پر پتھرائو کیا جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،احتجاج کے باعث کریم آباد کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کریم آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں اور دکانداروں نے شدید احتجاج کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرگیا ہے وہ بجلی سے محروم ہیں۔
بجلی کے میٹروں میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد انھوں نے کے ای ایس سی حکام کو متعدد مرتبہ درخواستیں دیں لیکن انھوں نے کوئی کارروائی نہیں کی ، مظاہرین نے کہا کہ اس دوران وہ متبادل طریقوں سے بجلی حاصل کررہے تھے لیکن کے ای ایس سی کی جانب سے فراہم کردہ بجلی بھی کئی کئی گھنٹے تک غائب رہتی ہے، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے جس سے ان کی زندگی اجیرن ہوگئی اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے، مظاہرے میں علاقے کی خواتین کے علاوہ مینا بازار کی دکاندار خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی جوکہ دھرنا دیکر سڑک پر بیٹھ گئیں۔
دکاندار خواتین نے بتایا کہ بجلی نہ ہونے کے باعث ان کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا اور ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے خریدار مارکیٹ کا رخ ہی نہیں کرتے جس کے باعث وہ قرضوں تلے دبتی جارہی ہیں، مظاہرے کی وجہ سے شارع پاکستان پر کریم آباد سے عائشہ منزل کی جانب جانے اور آنے والے دونوں راستوں اور موسیٰ کالونی کی جانب بھی سڑک کے دونوں ٹریکس پر پر ٹریفک معطل ہوگیا ،علاوہ ازیں نمائش چورنگی پر بھی پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ستائے شہری سڑک پر نکل آئے اور نمائش چورنگی پر احتجاج کیا ، مظاہرین نے کے ای ایس سی اور واٹر بورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ، بعدازاں پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا ۔