حکومت کا اپنا گھر اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

رواں برس 15 اکتوبر سے درخواستیں طلب کر کے مجموعی گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا

15 اکتوبر سے درخواستیں طلب کر کے مجموعی گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔ :فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کے لئے اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے اپنا گھر کے نام سے اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کے لئے کام کرے گی۔ اتھارٹی کے قیام کے لئے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں سے قراردادیں پاس کروائی جائیں گی، ان قراردادوں کی بنیاد پر وفاقی حکومت بے گھر افراد کے لئے گھر فراہم کرنے کی قانون سازی کرے گی۔


حکومت نے بے گھر افراد سے 15 اکتوبر سے گھروں کے لئے درخواستیں طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، درخواست فارم نادرا کی مدد سے تیار کیا جائے گا، فارم معمولی قیمت پر مقررہ بینکوں سے دستیاب ہوگا۔ ان درخواستوں کی بنیاد پر گھروں کی طلب کا ڈیٹا اکٹھا کرکے پہلے سال میں مجموعی گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلےمرحلے میں للہ اور بھیرہ انٹرچینج کے قریب دو نئے شہر آباد کیے جائیں گے جہاں جدید طرزِ زندگی کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 
Load Next Story