کرکٹ معاملات کو سیاست سے پاک رکھنا چاہیے انتخاب عالم
نئی حکومت کیلیے ملک میں بین الاقوامی مقابلوں کی واپسی ایک بڑا چیلنج ہو گی
بار بار منتخب ہونے والے ریجنل عہدیدار اب نئے لوگوں کے لیے جگہ چھوڑ دیں۔ فوٹو: فائل
MULTAN:
پی سی بی کے ڈائریکٹر انتخاب عالم نے کرکٹ معاملات کو سیاست سے پاک رکھنے پر زور دیا ہے۔
ان کے مطابق نئی حکومت کیلیے بھی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ایک بڑا چیلنج ہو گی، ماضی میں بار بار منتخب ہونے والے ریجنل عہدیداروں کو اب نئے لوگوں کے لیے جگہ چھوڑ دینی چاہیے، قومی ٹیم کاکمبی نیشن شاندار اور وہ انگلش کنڈیشنز میں چیمپیئنز ٹرافی میں بہتر نتائج دے سکتی ہے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزقذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا،انتخاب عالم نے کہا کہ ان دنوں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کرکٹ کے لیے ٹھیک نہیں، اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہونے لگا،انھوں نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، اسپورٹس کے فروغ کیلیے سب کو ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے،تمام اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے کردار ادا کرنا مناسب رہے گا۔
سابق ٹیسٹ اسٹار نے کہا کہ ماضی میں متعدد بار ریجنل سطح پرمنتخب ہونے والے عہدیداروں کو اب گراس روٹ کرکٹ کی باگ دوڑ نئے لوگوں کے سپرد کر دینی چاہیے،چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سابق کپتان نے کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شاندارکارکردگی کا فائدہ میگا ایونٹ کے دوران ہوگا، ٹیم متوازن اوراس سے میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کی امید ہے، اگر گرین شرٹس نے فتح کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں ویسٹ انڈیز کو بھی زیر کرلیا تو فائنل تک رسائی کے روشن امکانات ہوں گے۔انتخاب عالم نے کہا کہ جمعے کا نام دونوں ٹیموںکیلیے خاصی اہمیت کا حامل ہے، مجھے پاکستانی کرکٹرز سے امید ہے کہ وہ اچھا کھیل پیش کریںگے۔