نانا پاٹیکر کے خلاف آوازاٹھانے پر ہندو انتہا پسند جماعت نے دھمکیاں دیں تنوشری دتہ

مہاراژترا نونرمان سینا کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے پیچھے نانا پاٹیکر ہی تھے، تنوشری دتہ

سیاسی جماعت کی جانب سے انڈسٹری اورشہر سے نکلوانے کی دھمکیاں دی گئیں، تنوشری دتہ فوٹو:فائل

FAISALABAD:
بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کا کہنا ہے کہ ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد ہندو انتہا پسند جماعت ایم این ایس کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اداکارہ تنوشری دتہ نےانکشاف کرتے ہوئے کہاکہ ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد بھارتی سیاسی جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا(ایم این ایس)کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ وہ مجھ پر حملہ کروائیں گے اور مجھے انڈسٹری اور شہر سے باہر نکلوادیں گے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ناناپاٹیکرناگوار شخصیت

تنوشری دتہ نے الزام لگایا کہ سیاسی جماعت کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے پیچھے نانا پاٹیکر ہی تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایم این ایس کی جانب سے ابھی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ممبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
Load Next Story