غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید 24 زخمی

اسرائیلی فوج کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال

شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ فوٹو: رائٹر

غزہ کی پٹی پر صیہونی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید جب کہ 24 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں 24 افراد زخمی بھی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ نوجوان کی میت اسپتال پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید، 500 زخمی

اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا، مظاہرین نے اسرائیل سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اورغزہ کی پٹی پر احتجاج بھی کیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کی زد میں آکر متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔
Load Next Story