بھارت میں اسٹیل مل میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک 15 زخمی
دھماکے کے بعد فیکٹری میں بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
خوفناک آگ نے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فوٹو : ایچ ٹی
بھارت میں لوہا بنانے والی فیکٹری میں دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شہر بیہلائی میں لوہا بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے ہرطرف افراتفری مچ گئی اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جب کہ پوری فیکٹری میں دھواں بھر گیا۔ دھماکے کی زد میں آکر 9 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو اداروں نے فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی بری طرح جھلس گئے ہیں جس کے باعث تمام زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں، پہلی ترجیح زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
فیکٹری انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دھماکے کی جگہ پر 24 ملازمین موجود تھے اور تقریباً سب ہی متاثرین میں شامل ہیں۔ فیکٹری انتظامیہ بھی اپنے طور پر بھی واقعے کی تحقیقات کرے گی۔