رنبیر اور دپیکا ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار
رنبیر اور دپیکا کی فلم 2020ء میں کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی
رنبیر اور دپیکا کی فلم 2020ء میں کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی (فوٹو: فائل)
FAISALABAD:
بالی ووڈ اداکاروں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی مشہور جوڑی ایک بار پھر نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ بکھیرتی نظر آئے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون ایک بار پھر ماضی کی طرح بھرپور رومانویت کے ساتھ ہدایت کار لو رنجن کی فلم میں اداکاری کا جادو جگائیں گے جس میں اجے دیوگن بھی اُن کا ساتھ دیتے نظر آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ دپیکا نے فلم کا اسکرپٹ پڑھ لیا ہے انہوں نے اس پروجیکٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو ایک مثبت اشارہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ فلم 2020ء میں کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: دپیکا ایک بارپھررنبیرکویاد کرنے لگیں
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون اپنے فنی کیریئر میں ایک ساتھ بچنا اے حسینوں، یہ جوانی ہے دیوانی اور تماشا جیسی ہٹ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔