پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے سربراہ ناصر درانی نے استعفی دے دیا

حکومت نے ناصر خان درانی کو پنجاب پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا تھا

حکومت نے ناصر خان درانی کو پنجاب پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا تھا . فوٹو : فائل

پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔


چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے صحت کی خرابی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جی پنجاب طاہرخان کی تبدیلی کے معاملے پر دیا ۔

واضح رہے کہ حکومت نے سابق آئی جی خیبر پختون خوا ناصر خان درانی کو چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن بناتے ہوئے پنجاب پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ انہیں یہ عہدہ خیبر پختون خوا کی پولیس میں بہتری لانے پر دیا گیا تھا یہ خدمت انہوں نے بطور آئی جی کے پی کے انجام دی تھیں۔
Load Next Story