شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی پوپ فرانسس سے ملاقات کی درخواست

شمالی کوریا میں کیتھولک راہبوں کو مذہبی آزادی نہ دیئے جانے تک پوپ فرانسس سے ملاقات مکن نہیں، ویٹی کن

کم جونگ اُن نے پوپ فرانسس کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت بھی دی۔ فوٹو : فائل

QUETTA:
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دورے کی دعوت دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ایک بار پھر مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اس بار ملاقات کا پیغام پہنچانے کے لیے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کو چُنا ہے۔ شمالی کوریا کی پوپ سے ملاقات کی پہلی درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا۔


جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن آئندہ ہفتے پوپ فرانسس سے ملاقات کرنے ویٹی کن جائیں گے اور ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی ملاقات کی خواہش کا پیغام بھی پہنچائیں گے۔

اس سے قبل بھی سربراہ شمالی کوریا نے پوپ جان پال سے ملاقات کی خواہش ظاہرکی تھی جس پر ویٹی کن نے موقف اختیار کیا تھا کہ کیتھولک راہبوں کو شمالی کوریا میں قبول کئے جانے پر ہی پوپ فرانسس ملاقات کریں گے۔

ویٹی کن ذرائع کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کی شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات میں کوئی لچک نہیں آئی ہے اور ویٹی کن اس حوالے سے اپنے سابق موقف پر قائم ہے۔
Load Next Story