میوزک پر توجہ دیے بغیر انڈسٹری کی بحالی ممکن نہیں شازیہ منظور
ماضی میں جب فلمیں سپرہٹ ہواکرتی تھیں ان کی ایک وجہ فلم کا میوزک بھی ہوتاتھا، ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو
فوٹو : فائل
پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی اس وقت تک ممکن نہیں ہوگی جب تک فلموں کی کہانیوں کے ساتھ میوزک پر خاص توجہ نہیں دی جائے گی۔
ماضی میں جب فلمیں سپرہٹ ہواکرتی تھیں ان کی ایک وجہ فلم کا میوزک بھی ہوتاتھا لیکن اب ہماری فلموں کا کوئی بھی گیت لوگوں میں مقبول نہیں ہوپاتا۔ ان خیالات کااظہارشازیہ منظورنے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی نازک صورتحال کی وجہ سے کئی نامور گلوکاروں نے گانا چھوڑدیا ہے جب کہ انھوں نے اپنی مصروفیات دیگرشعبوں میں بڑھا لی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ انفرادی کاوشوں سے کبھی بھی انڈسٹری کودوبارہ عروج نہیں مل سکتا اس کے لیے سب کو مل کراپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔