معیاری تھیٹر لوگوں کی توجہ ضرور حاصل کرتا ہےساجد حسن

کراچی میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں کو زبردست پزیرائی ملی جس کے بعد اسٹیج ڈرامہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی، ساجد حسن


Cultural Reporter June 11, 2013
فوٹو: فائل

ملک کے ممتاز اداکار پروڈیوسر ساجد حسن نے کہا کہ کراچی کے عوام معیاری تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ چند ماہ سے کراچی میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں کو زبردست پزیرائی ملی جس کے بعد اسٹیج ڈرامہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی، انور مقصود کا ڈرامہ پونے 14اگست،آنگن ٹیڑھا اس کی واضح مثال ہیں میرا ذاتی خیال ہے کہ لوگ اب فلموں کے مقابلہ میں تھیٹر ذوق وشوق سے دیکھنا چاہتے ہیں۔یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انھوں نے کہا حال ہی میں میرے ادارے کے توسط سے پیش کیا جانے والا اسٹیج ڈرامہ ''تمہاری امریتا'' جسے معروف بھارتی مصنف جاوید صدیقی نے تحریر کیا تھا بے حد کامیاب رہا۔

اسے پسند کیا گیا،اب ایک اور نیا اسٹیج'' آپ کی سونیا'' 14جون سے مقامی ہال میں پیش کیا جائے جس میں مہوش حیات اور ساجد حسن کردار ادا کریں گے اس ڈرامے کے یہی دو فنکار ہیں اس ڈرامے کے ڈائریکٹر علی خان ہوں گے،ساجد حسن نے کہا کہ اب تھیٹر کی بہتری کا وقت آچکا ہے شہر کی ثقافتی سرگرمیوں میں تھیٹر کا کردار بے حد اہمیت کا حامل ہے اور بھی لوگ اس طرف آئیں گے تو لوگوں کو اسٹیج ڈراموں کے ذریعہ بہترین تفریح میسر آئے گی ۔

مقبول خبریں