ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
قومی ٹیم روایتی حریف اور دفاعی چیمپئین بھارت کے خلاف 22 اکتوبر کو میدان میں اترے گی
قومی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے۔ فوٹو: فائل
مسقط میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان عماد شکیل بٹ، عمران بٹ، عرفان سینئر ،علیم بلال، مبشرعلی، محمد توثیق، تصورعباس، اعجاز احمد، عرفان جونئیر، علی شان، مظہر عباس، رضوان جونیئر، فیصل قادر، ابوبکر، عمر بٹّہ، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔
ایشین چیمپئینز ٹرافی 18 تا 28 اکتوبر مسقط میں شیڈول ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ جنوبی کوریا کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گا، جب کہ قومی ٹیم دوسرے میچ میں روایتی حریف و دفاعی چیمپئین بھارت کے خلاف 22 اکتوبر کو میدان میں اترے گی۔
پاکستان کا تیسرے میچ میں میزبان اومان سے ٹکراؤ 22 اکتوبر کو ہوگا جب کہ چوتھا میچ 24 اکتوبر کو چاپان سے ہوگا۔